تازہ ترین
الیکشن کمیشن اور نادرا کے درمیان معاہدے پر دستخط

الیکشن کمیشن اور نادرا کے درمیان معاہدے پر دستخط

اسلام آباد: (14 فروری 2018) الیکشن کمیشن اور نادرا نے آئندہ عام انتخابات کیلئے نتائج کی فراہمی کا نظام تیارکرنے کے ایک معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد اور چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین نے اسلام آباد میں معاہدے پر دستخط کیے۔ نئے نظام سے پریزائڈنگ افسر بیک وقت نتائج ریٹرننگ افسروں اور الیکشن کمیشن کو بھیج سکیں گے۔معاہدے کے تحت نادارا پریزائڈنگ افسروں کیلئے موبائل پر نتائج کی فراہمی کا نظام تیار کرنے کی غرض سے الیکشن کمیشن کو تیکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔ اس سے پریذائڈنگ افسر نتائج پولنگ اسٹیشنوں سے اپنے موبائل فون کے ذریعے براہ راست بھیج سکیں گے۔

الیکشن کمیشن نے گذشتہ چار ضمنی انتخابات میں موبائل ایپ کے ذریعے نتائج کی فراہمی کا نظام کامیابی سے استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیے

بہادر آباد دھڑے کے خلاف فاروق ستار نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا

الیکشن کمیشن نے نادرا سے ملک کے تمام ووٹرز کا ڈیٹا مانگ لیا

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top