تازہ ترین
العزیزیہ، فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت آج ہوگی

العزیزیہ، فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (11ستمبر، 2018)العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت آج پھر ہوگی۔سماعت ساڑھے 12بجےاحتساب عدالت میں ہوں گی۔ احتساب عدالت کے جج محمدارشد ملک ریفرنسز پر سماعت کریںگے۔

احتساب عدالت نے جے آئی ٹی کےسربراہ واجد ضیاءکوآج طلب کر رکھا ہے۔نواز شریف کےوکیل خواجہ حارث آج بھی واجد ضیاءپر جرح جاری رکھیں گے۔سابق وزیراعظم نوازشریف کو اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت لایا جائے گا۔گذشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں دوبارہ ہوئی، جس کے دوران نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء پر جرح جاری رکھی۔

سماعت کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کو سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت لایا گیا۔

 سماعت کے دوران خواجہ حارث نے واجد ضیاء سے جرح کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا جے آئی ٹی کے پاس وہ دستاویزات ہیں جس میں ہل میٹل کو کمپنی ظاہر کیا گیا ہو؟

واجد ضیاء نے جواب دیا کہ جے آئی ٹی کے پاس موجود ایک سورس دستاویز میں ایچ ایم ای کو کمپنی لکھا گیا ہے اور یہ سورس دستاویز ایم ایل اے لکھے جانے کے بعد 20 جون 2017 کو موصول ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ایم ایل اے میں 05/2004 کو ہل میٹل اسٹیبلشمنٹ کے ان کارپوریشن کا سال لکھا اور ایم ایل اے لکھے جانے کے وقت کسی گواہ نے ان کارپوریشن کا سال نہیں بتایا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

ایون فیلڈ ریفرنس :سزاؤں کے خلاف شریف فیملی کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی

نیب ریفرنسز: نواز شریف کے وکیل کی خواجہ حارث پر جرح جاری

Comments are closed.

Scroll To Top