تازہ ترین
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام میں 30 روز کی جنگ بندی کی قرارداد منظورکرلی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام میں 30 روز کی جنگ بندی کی قرارداد منظورکرلی

نیویارک: ( 25 فروری 2018) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام میں تیس روز کی جنگ بندی کی قرارداد متفتہ طورپرمنظور کرلی ہے۔روس سمیت تمام پندرہ ارکان قرارداد کی حمایت میں ووٹ دیا۔قرارداد کویت اور سویڈن نے سلامتی کونسل میں پیش کی تھی۔چند روز پہلے روس نے اس قرارداد کی مخالفت کی تھی۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق شام میں تیس روزہ جنگ بندی کی قرارداد کا مسودہ کویت اور سوئیڈن نے پیش کیا تھا۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا تھاکہ شام میں فائر بندی کے بعد جنگ کے متاثرین خصوصی طور پر غوطہ کے شہریوں کو فوری طور پر خوراک پہنچائی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جائے۔ رائے شماری کے دوران امریکا،روس سمیت تمام پندرہ ارکان نے حمایت میں ووٹ دیا۔

اجلاس سے خطاب میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے تنقید کی کہ دو روز پہلے روس نے ہی شام میں جنگ بندی کی مخالفت کی تھی۔ ماسکو کے فیصلے باعث مشرقی غوطہ میں ہزاروں افراد شام اور روسی افواج کی بمباری سے متاثر ہوئے۔ روس کے مندوب نے خطاب میں کہاکہ شام سے متعلق اتحاد کو ختم کردیا جائے۔ موجودہ صورتحال میں کسی اتحاد کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے

غوطہ پر شامی اور روسی طیاروں کی 7 دن سے جاری بمباری، 500 سے زائد جاں بحق

گوتہ میں چار روز کی بمباری میں جاں بحق افراد کی تعداد3سوسے تجاوز کرگئی

 

Comments are closed.

Scroll To Top