تازہ ترین
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا کو بڑی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا کو بڑی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا

نیویارک: (3 مئی 2018) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا کو بڑی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ امریکی مندوب نکی ہیلی نے فلسطینیوں کے تحفظ کیلئے عالمی فورس کی تشکیل کی کویتی قرارداد کو ویٹو کردیا۔ خود حماس کے خلاف مذمت کی قرارداد پیش کی توارکان نے اسے مسترد کردیا اور اتحادیوں نے رائے شماری میں حصہ تک نہیں لیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق جمعے کے روز کویت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین سے متعلق قرارداد کا مسودہ جمع کیا۔ رائے شماری کے دوران دس ارکان نے حمایت میں ووٹ دیا جبکہ برطانیہ اورپولینڈ سمیت چار ارکان نے حصہ نہیں لیا۔ امریکی مندوب نے اسے ویٹو کردیا۔ کویت نے قراراد میں غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کی مذمت اور فلسطینیوں کے تحفظ کیلئے عالمی فورس کےتشکیل کا مطالبہ کیا تھا۔

اسرائیل کے خلاف قرارداد کو ویٹو کرنے کے بعد نکی ہیلی پندرہ ارکان کے نشتوں پر گئیں اور ہر ایک رکن کو منت و سماجت کی کہ وہ ان کی پیش کی جانے والی قرارداد کوووٹ دیں۔ ہیلی نےحماس کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی تو اکثر ارکان نے اس مسترد کردیا جبکہ برطانیہ، پولینڈ اور دیگر اتحادیوں نے رائے شماری میں حصہ ہی نہیں لیا۔ قرارداد مسترد ہونے پر امریکہ کو بڑی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیے

نیویارک: کویت کی درخواست پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس جاری

غزہ میں فلسطینی شہدا کی تعداد 63 ہوگئی، 3 ہزارسے زائد زخمی

Comments are closed.

Scroll To Top