تازہ ترین
اقوام متحدہ نے آبادی سے متعلق جائزہ رپورٹ جاری کردی

اقوام متحدہ نے آبادی سے متعلق جائزہ رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد (18اکتوبر، 2018) اقوام متحدہ کے آبادی کے بارے میں ادارے یو این ایف پی اے نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک کی آبادی سے متعلق جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے۔جس میں پاکستان سمیت دنیا بھرکے ممالک کیلئے آبادی کاجائزہ پیش کیاگیاہے۔

اقوام متحدہ کے ادارے کی جانب سے منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ادارے یواین ایف پی اے کے نمائندے ڈاکٹرحسن محتشامی کاکہناتھاکہ افراد کی تعداد، پیدائش کاوقت اور وقفے کے انتخاب کا اختیار آنے والے عشرے میں دنیا بھر میں سماجی ترقی کا موجب بنے گا۔

قومی ادارہ برائے مطالعہ آبادی کے چیف ایگزیکٹوڈائریکٹر پرویزجونیجونے کہا پاکستان ڈیموگرافک اینڈہیلتھ سروے کے مطابق ملک میں موجودی شرح تولید افغانستان کے علاوہ خطے کے ممالک کے مقابلے میں تین اشاریہ چھ فیصدہے۔

رپورٹ میں آبادی میں اضافہ کو روکنے سے متعلق پالیسیوں اورپروگراموں کے لیے خصوصی سفارشات بھی پیش کی گئیں۔رپورٹ میں کہا گیاہے کہ پاکستان میں آبادی میں تیزی سے اضافے سے لوگوں کے معیار زندگی،ماحول، صحت اور تعلیم سمیت ترقی کے تمام شعبوں پرمنفی اثرات مرتب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے:

فلسطین :اقوام متحدہ کی اہم باڈی گروپ آف 77کاسربراہ بن گیا

یورپ، برطانیہ، امریکا،اقوام متحدہ کی صحافی جمال خشوگی کے قتل کی مذمت

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top