تازہ ترین
اقوام عالم مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کروانے میں اپنا کردار ادا کریں، وزیر خارجہ

اقوام عالم مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کروانے میں اپنا کردار ادا کریں، وزیر خارجہ

اسلام آباد: (16 دسمبر 2018) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں کو ہدایت کی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کو اجاگر کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ دنیا کی ترجیحات میں کشمیر نہیں ہے۔

دفتر خارجہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گذشتہ روز قابض بھارتی فورسز نے فائرنگ کر کے چودہ نہتے کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ دو ہزار سولہ  میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم نے شدت پکڑ لی اور پوری دنیا کی توجہ اس ظلم و بربریت کی جانب مبذول کروانا چاہتا ہوں کیونکہ بھارتی فوج کا ایک ہی مقصد واضح ہے کہ کشمیریوں کا قتل عام کیا جائے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پانچ فروری کو کشمیر کے حوالے سے لندن میں عالمی کانفرنس کی تجویز ہے۔ کشمیر ایشو پر تمام سیاسی جماعتیں ایک مؤقف رکھتی ہیں اور تمام جماعتیں سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کشمیرمیں ظلم و ستم کے خلاف نکلیں۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیرکی حالیہ صورتحال پر اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری، ہیومن رائٹس کمیشن اور اوآئی سی کے سیکریٹری جنرل کو خطوط لکھے ہیں۔انہوں نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم بند کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیے

افغان وزیر خارجہ کا مفاہمتی عمل آگے بڑھانے پر وزیر خارجہ سے اظہار تشکر

کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، وزیر خارجہ

 

Comments are closed.

Scroll To Top