تازہ ترین
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(27نومبر، 2018)اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں نیشنل پاور پارکس کو گارنٹی کی منظوری دینے سمیت تین نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسد عمرکی زیر صدارت ہوگا۔

تین نکاتی ایجنڈا کے مطابق اجلاس میں نیشنل پاور پارکس کو گارنٹی کی منظوری پر غور کیا جائے گا۔توانائی کے شعبہ کیلئے اسلامک فنانسنگ کی سہولت پر پیش رفت کا جائزہ بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔موسم سرما کے دوران قدرتی گیس کی لوڈ مینجمنٹ کی رپورٹ بھی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس گذشتہ روز ہونا تھا تاہم اجلاس وزیرخزانہ اسدعمر کی مصروفیات کےباعث ملتوی کردیاگیاتھا۔

یہ بھی پڑھیے:

پاکستان اسٹاک مارکیٹ 97 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند

بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

Comments are closed.

Scroll To Top