تازہ ترین
اقتدار کی خاطر بلوچستان کی سیاست کو آلودہ کیا گیا، نواز شریف

اقتدار کی خاطر بلوچستان کی سیاست کو آلودہ کیا گیا، نواز شریف

اسلام آباد: (16 جنوری 2018) سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ اقتدار کی خاطر بلوچستان کی سیاست کو آلودہ کیا گیا، صوبے میں سیاسی انتشار سے سی پیک منصوبوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

https://www.youtube.com/watch?v=Hqi5C9_tdPY&t=1s

تفصیلات کے مطابق پنجاب ہاؤس میں مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس ہوا،اجلاس میں (ن) لیگ کی اتحادی جماعتوں بی این پی کے سربراہ حاصل بزنجو اور پشتونخواہ میپ کے سربراہ محمود اچکزئی نے بھی شرکت کی۔مشاورتی اجلاس کے دوران سابق وزیراعظم نے بلوچستان کی سیاسی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہارکیا اور (ق) لیگ سے تعلق رکھنے والے عبدالقدوس بزنجو کے بطور وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر سخت نالاں ہوئے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ پانچ سو ووٹ لینے والے کووزیراعلیٰ بلوچستان کس نے بنوایا؟، جس پر محمود خان اچکزئی نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب، بلوچستان میں آپ کے اپنوں نے بے وفائی کی ہے۔

اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ بلوچستان اور بلوچ عوام کی ترقی ہمیشہ میری اولین ترجیح رہی، یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے بلوچستان میں اقتدار کی بجائے اقدار کی سیاست کو فروغ دیا۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) سے بیوفائی کرنے والوں نے درحقیقت عوامی مینڈیٹ سے بےوفائی کی ہے،  انہوں نے اقتدار کی خاطر بلوچستان کی سیاست کو آلودہ کیا، صوبے کی عوام انہیں کھبی معاف نہیں کرے گی۔مشاورتی اجلاس میں صدر مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سیاسی انتشار سے سی پیک منصوبوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے، کیونکہ  پائیدار قومی ترقی کے لئے بلوچستان سمیت ملک میں سیاسی استحکام ناگزیر ہے۔

اس موقع پر میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ  بلوچستان کے حوالے سے تفصیلی مشاورتی اجلاس بھی جلد ہو گا، جس میں تمام اتحادی جماعتیں شرکت کریں گے۔

اس سے قبل احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب خاص طور پر اس وقت کیوں کینیڈا سے آئے ہیں، اگر حکومت کے خلاف تحریک کے مقصد کی طرف ذہن دوڑائیں گے تو کئی سوالات کے جواب مل جائیں گے۔
نیب ریفرنسز کی سماعت سے متعلق سوال پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کیس کیا ہے اس کی نوعیت کیا ہے اور اس کیس میں کتنی جان ہے میڈیا سب جانتا ہے۔

اس موقع پر قصے سناتے ہوئے صدر مسلم لیگ (ن) نے بتایا کہ ماضی میں ایک فلم کی بہت پبلسٹی ہوئی، کچھ دنوں بعد کسی نے کہا فلم کیسی چل رہی ہے، ڈائریکٹر نے کہا پہلے ہفتے زبردست چلی مگر دوسرے ہفتے زبردستی چلانی پڑ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں کے چہرے عوام کو یاد رکھنے چاہئیں، نواز شریف

طاہر القادری قوم کی حالت پر رحم کریں ، کیپٹن(ر) صفدر

Comments are closed.

Scroll To Top