تازہ ترین
اقامہ فیصلہ تاریخِ عدل کا سیاہ ترین فیصلہ ہے، مریم نواز

اقامہ فیصلہ تاریخِ عدل کا سیاہ ترین فیصلہ ہے، مریم نواز

لاہور: (14 فروری 2018) سابق وزیراعظم نوازز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن)  کی رہنما مریم نواز نے اقامہ فیصلے کو تاریخِ عدل کا سیاہ ترین فیصلہ قرار دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ نیب کی جانب سے ایک کے بعد ایک ضمنی ریفرنسز کا دائر کیا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ نہ کچھ ملا، نہ کچھ نکلا۔

انہوں نے کہا کہ اقامہ فیصلہ تاریخِ عدل کا سیاہ ترین فیصلہ ہے جسے عوام مسترد کرچکی۔ اس سنگین غلطی کو دہرانا اس سے زیادہ سنگین غلطی ہوگی جس کے نتائج ہونگے۔

نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے نیب کا خط

اس سے قبل نیب نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھا۔

قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھا۔ نیب ہیڈ کوارٹر کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں نوازشریف، ان کی صاحبزادی اور داماد کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کہا گیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق نواز شریف، مریم نواز اور محمد صفدر کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنسز زیر سماعت ہیں۔ مقدمات کا سامنا کرنے کے بجائے یہ شخصیات بیرون ملک فرار ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62 ون ایف کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

سابق وزیراعظم اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، نیب کا وزات داخلہ کو خط

 

Comments are closed.

Scroll To Top