تازہ ترین
اقامہ رکھنا پانامہ سے زیادہ سنگین جرم ہے، اعتزاز احسن

اقامہ رکھنا پانامہ سے زیادہ سنگین جرم ہے، اعتزاز احسن

کراچی: (13 مارچ 2018) یپپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے پہلی بار کہا کہ میرا بھائی بے گناہ ہے۔ نواز شریف میں ہمت ہے تو کھل کر فوج کا نام لیں۔ وزیراعظم کا اقامہ رکھنا پانامہ سے زیادہ سنگین جرم ہے۔

اب تک نیوز کے پروگرام ’’ٹونائٹ ود فریحہ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ دو سال میں پہلی بار شہباز شریف نے کہا کہ میرا بھائی بے گناہ ہے۔ شہباز شریف نے آج لکھی ہوئی تقریر پڑھی۔ مریم نواز اپنے چچا سے تنگ آئی ہوئی ہے۔

سینیٹ الیکشن کے حوالے سے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نواز شریف آئی ایس آئی اور فوج کا نام نہیں لیتے، اگر ان میں ہمت ہے تو کھل کر فوج کا نام لیں۔ اگر جی ایچ کیو والے انہیں بلائیں تو بھاگ کر جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

چیف جسٹس ثاقب نثار اور اعتزاز احسن کے درمیان دلچسپ مکالمہ

سلیم مانڈوی والا چئیرمین سینیٹ کیلئے ہمارے سرفہرست امیدوار ہیں، اعتزاز احسن

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top