تازہ ترین
افغان صوبے غزنی میں طالبان کا حملہ، متعدد افراد ہلاک

افغان صوبے غزنی میں طالبان کا حملہ، متعدد افراد ہلاک

غزنی:(10 اگست 2018) طالبان نے افغانستان کے صوبے غزنی پرحملہ کردیا ہے، جس کے بعد طالبان اور حکومتی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان اور حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ جبکہ حملے میں مرنے والوں میں چودہ سیکیورٹی اہلکاربھی شامل ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان کے حملہ آوروں نے مختلف سمتوں سے داخل ہو کر شہر پر دھاوا بول دیا، طالبان کے حملے کے بعد کابل غزنی ہائی وے ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب غزنی پولیس چیف کا دعویٰ ہے کہ غزنی شہر پر حکومتی فورسز کا کنٹرول اب بھی برقرار ہے اور حکومتی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں شہر سے باہر ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

افغانستان کے ضلع بلخ میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے 8 افراد جاں بحق

افغانستان میں طالبان کا حملے میں 40 فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ

Comments are closed.

Scroll To Top