تازہ ترین
افغان شہر جلال آباد میں خودکش حملہ، 18 افراد ہلاک

افغان شہر جلال آباد میں خودکش حملہ، 18 افراد ہلاک

کابل: (17 جون 2018) افغانستان کے شہر جلال آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار کے گورنر ہاؤس کے قریب خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑایا جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے ہیں۔خودکش دھماکا مقامی وقت کے مطابق 3 بجے ہوا جس کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔

افغان حکام کے مطابق تاحال کسی بھی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

افغان صدر کا طالبان کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کا اعلان

افغان سیکیورٹی اہلکاروں اور طالبان جنگجوﺅں کی عید ملن پارٹی میں دھماکا، 26 افراد جاں بحق

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top