تازہ ترین
افغان سرحد پر باڑ لگانے والے جوانوں پر سرحد پار سے فائرنگ، سپاہی شہید

افغان سرحد پر باڑ لگانے والے جوانوں پر سرحد پار سے فائرنگ، سپاہی شہید

راولپنڈی: (24 جون 2018) شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں نے بارڈر پر باڑ لگانے والی پارٹی پر فائرنگ کی جس میں سپاہی نیازعلی شہید ہوگیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کیلئے قوم کے ایک اور بیٹے نے جان قربان کردی ہے۔ پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشتگردوں  نے حملہ اس وقت کیا جب باڑ لگائی جارہی تھی۔ حملے میں شہید ہونے والا 29 سال کا سپاہی نیازعلی مردان کا رہائشی تھا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ہر حال میں بارڈر پر باڑ لگائے گا اورافغانستان کا تعاون دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پر 2 ہزار 611 کلو میٹر پر باڑ لگانی ہے جبکہ 255 کلومیٹر باڑ لگائی جاچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سرحد پارکرنے والے دو افغان سپاہیوں کو افغان حکام کے حوالے کردیا ہے، آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر پولینڈ پہنچ گئے، آئی ایس پی آر

 

Comments are closed.

Scroll To Top