تازہ ترین
افغان ایئرفورس کا فضائی حملہ، 8 جنگجو طالبان ہلاک جبکہ 4 شدید زخمی

افغان ایئرفورس کا فضائی حملہ، 8 جنگجو طالبان ہلاک جبکہ 4 شدید زخمی

کابل:(12 دسمبر 2018 ) افغان ایئرفورس کے فضائی حملے میں 8 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے جبکہ 4 شدید زخمی ہیں۔

افغان صوبے ارزگان کے ضلع ترین کوت میں افغان ایئرفورس کے فضائی حملے میں 8 طالبان جنگجو ہلاک جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔ افغان فوج کے دستے 205 اتل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فضائی حملہ خفیہ اداروں سے حاصل کی جانے والی اطلاعات پر کیا گیا۔ آپریشن میں کلیدی کردار افغان فوج کے دستے نے ادا کیا جس میں اتحادی افواج کی معاونت بھی شامل تھی۔افغان فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان جنگجو ارزگان صوبے کے شہر ترین کوٹ میں کیلئے جمع ہورہے تھے، جہاں ایک خفیہ اجلاس جاری تھا جس میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی منصوبہ بندی کی جانی تھی۔

دوسری جانب گذشتہ روز انٹیلی جنس اہلکاروں کے قافلے میں خودکش کار بم دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے، جن میں 4 انٹیلی جنس اہلکار اور 8 عام شہری شامل ہیں، طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بنگلا دیش میں انتخابی مہم کے دوران ہنگامہ آرائی، 3 افراد جاں بحق

وزیراعظم ٹیریزامے کو بریگزٹ ڈیل پر تحریک عدم اعتماد کا سامنا

Comments are closed.

Scroll To Top