تازہ ترین
افغانستان میں 40 سال سے جاری جنگ کا اب خاتمہ ہونا چاہیے، امریکی وزیر دفاع

افغانستان میں 40 سال سے جاری جنگ کا اب خاتمہ ہونا چاہیے، امریکی وزیر دفاع

کابل:(04 دسمبر 2018) افغان جنگ کے خامتے پر امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ یہ وہ وقت ہے کہ ہر ایک کو ایک صحفے پر متحد ہونا ہوگا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے بھی افغان میں امن کے حوالے سے  مدد مانگی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس نے افغانستان میں جنگ کے ختم کرنے پر کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے پاکستان سے افغانستان میں امن کیلئے مدد مانگی ہے۔ افغانستان میں 40 سال سے جاری جنگ کا اب خاتمہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت اور افغانستان سب اب افغانستان میں امن قائم کرنے کیلئے امریکا کی مدد کریں۔

دوسری جانب امریکی وزیردفاع جیم میٹس نےاتوار کے روز افغان جنگ ختم کرنے کا عندیہ دے دیا تھا اور کہا تھا کہ جنگ کے خاتمے کا یہ مطلب نہیں کہ امریکا افغانستان سے اپنی فوجیں واپس بلا لے گا ،امریکی فوجیں افغانستان میں ہی رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیے

کانگریس کی وجہ سے کرتارپور پاکستان کا حصہ ہے، مودی کی ہرزہ سرائی

غزہ کی بحری ناکہ بندی، فلسطینیوں کا احتجاج جاری، 50 زخمی

 

Comments are closed.

Scroll To Top