تازہ ترین
افغانستان میں ناکامیوں پر پاکستان کو قربانی کا بکرا نہیں بنایا جاسکتا،پاکستانی سفیر

افغانستان میں ناکامیوں پر پاکستان کو قربانی کا بکرا نہیں بنایا جاسکتا،پاکستانی سفیر

واشنگٹن: (13 فروری 2018) واشنگٹن میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہاہے کہ افغانستان میں اتحادی ناکامیوں پر پاکستان کو قربانی کا بکرا نہیں بنایا جاسکتا۔ اختلافات کے باوجود کابل میں امن اور خطے کے استحکام کیلئے دونوں ملکوں کو ملکر کام کرنا ہوگا۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا لاس اینجلس میں تقریب سے خطاب کرتےہوئے اعزاز چوہدری کا کہنا تھاکہ اختلاف رائے کے باوجود امریکا سے قریبی تعلقات اور تعاون چاہتے ہیں۔ افغانستان میں امن و خطے میں استحکام خود پاکستان کے فائدے میں ہے۔ اعزاز چوہدری نے کہاکہ افغان تنازع کا حل صرف اور صرف مذاکرات ہیں۔ فوجی طاقت کے استعمال سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

پاکستانی سفیر نے کہاکہ شروع سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات دوستانہ تھے۔پاکستان اور امریکا کے تعلقات کو افغانستان میں ناکامیوں سے یرغمال بننے نہیں دیں گے۔ تقریب کا اہتمام پاکستان اور بھارت کے یوکلے سینٹر نے کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

امریکہ سےبرابری کی سطح پرتعلقات چاہتے ہیں، اعزاز چوہدری

افغان مہاجرین سیکیورٹی کے لئے خطرہ بنتے جارہے ہیں، اعزاز چوہدری

Comments are closed.

Scroll To Top