تازہ ترین
افغانستان میں دیرپا امن کے حوالے سے کانفرنس روس میں جاری

افغانستان میں دیرپا امن کے حوالے سے کانفرنس روس میں جاری

ماسکو:(09 نومبر 2018) روس افغانستان کے دیرپا امن سے متعلق کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے جس میں 12 ممالک کے وفود سمیت افغان طالبان کا وفد بھی شریک ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے تین رکنی وفد کانفرنس میں شریک ہے جس کی سربراہی دفتر خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری برائے افغانستان محمد اعجاز کر رہے ہیں۔ ماسکو فورمیٹ کے نام سے ہونے والے مذاکرات میں طالبان کا اعلیٰ سطح کا وفد، افغانستان امن کونسل کا وفد اور پاکستان سمیت دیگر 12 ممالک کے وفود شریک ہیں۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

افغان امن عمل سے متعلق ہونے والے مذ اکرات میں پہلی بار بھارت کا غیر سرکاری وفد بھی شریک ہے۔ مذاکرات کا آغاز روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کی تقریر سے ہوا۔ انہوں نے کہا کہ روس افغانستان میں امن کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور امید ہے کہ ماسکو اجلاس میں افغانستان امن عمل سے متعلق سنجیدہ اور تعمیراتی بات چیت ہوگی۔سرگئی لاروف نے کہا کہ روس افغانستان میں گذشتہ 17 سالوں سے جاری خانہ جنگی کے حل کیلئے فریقین کے درمیان مذاکرات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ مذاکرات میں دونوں فریقین (حکومت اور طالبان) کی موجودگی براہ راست مذاکرات کیلئے کارآمد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے

آسٹریلیا: میلبرن میں چاقو بردار شخص کا حملہ، ایک ہلاک، 2 افراد زخمی

سری نگر: مقبوضہ کشمیربھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top