تازہ ترین
افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے، آرمی چیف

افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: (19 دسمبر 2018) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور افغان امن عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سیکورٹی صورتحال اور افغان امن عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے۔ افغان مفاہمتی عمل اور خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کوششیں جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد آج افغان طالبان سے مذاکرات کے بعد پاکستان پہنچے ہیں۔ زلمے خلیل زاد  پاکستان میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

اے پی ایس کے شہداء کے بہادر والدین کو سلام پیش کرتے ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف کی 15 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق

 

Comments are closed.

Scroll To Top