تازہ ترین
افغانستان میں امریکی کمانڈر فائرنگ حملے میں محفوظ رہے

افغانستان میں امریکی کمانڈر فائرنگ حملے میں محفوظ رہے

قندھار:(18 اکتوبر 2018) امریکی کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر فائرنگ حملے میں بال بال بچ گئے۔

غیر ملکی افواج کے سربراہ اسکاٹ ملرکے قافلے پر فائرنگ کی گئی جس کے باعث صوبائی پولیس چیف جنرل عبد الرازق ہلاک سمیت ایک شہری ہلاک ہوگیا جبکہ اسکاٹ ملر محفوظ رہے۔ حملے میں افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے سربراہ بھی زخمی ہوئے۔

افغان میڈیا کا دعویٰ کا ہے کہ حملے میں افغان گورنر کے باڈی گارڈ ملوث ہیں جبکہ حملے میں ہلاک ہونے والےجنرل عبد الرازق کا شمار اہم افغان کمانڈروں میں ہوتا تھا۔

گذشتہ روز بھی افغان شہر ہلمند میں طالبان کے حملے میں انتخابی امیدوار ہلاک ہوگئے تھے جبکہ طالبان نے افغان عوام کو کہا ہے کہ انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کریں۔

طالبان نے افغانستان میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کو بین الاقوامی سازش قرار دیا ہے جبکہ اب تک دس امیدوار دہشت گرد حملوں میں ہلاک ہوچکے ہیں اور مزید حملوں کا خدشہ بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیے

قابض بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا

اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی غزہ پر بمباری، ایک فلسطینی شہید متعدد زخمی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top