تازہ ترین
اظہرعلی کا پہلی مرتبہ کاؤنٹی کرکٹ کیلئے سمرسیٹ سے معاہدہ

اظہرعلی کا پہلی مرتبہ کاؤنٹی کرکٹ کیلئے سمرسیٹ سے معاہدہ

لاہور:(16 جولائی 2018) قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر اظہر علی پہلی مرتبہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلیں گے جس کیلئے انہوں نے سمر سیٹ کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر اظہر علی نے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کیلئے سمر سیٹ سے معاہدہ کرلیا ہے۔ اظہر علی کو آسٹریلوی اوپنر میٹ رنشا کی انجری کے بعد ان کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، وہ آج انگلینڈ روانہ ہوں گے اور کاؤنٹی کے بقیہ 7 میچز میں سمر سیٹ کی نمائندگی کریں گے۔واضح رہے کہ سمر سیٹ کاؤنٹی نے پاکستان کے دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کے بعد سے اظہر علی پر نگاہیں مرکوز کر رکھی تھیں، پاکستانی اوپنر کو کاؤنٹی کرکٹ کھیل کر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف اکتوبر اور نومبر میں شیڈول ہوم سیریز کیلیے بھرپور تیاریوں کا موقع ملے گا۔

یہ بھی پڑھیے

ورلڈکپ فٹبال2022:مشعل قطر کے حوالےکردی گئی

فیفا ورلڈکپ: فرانس نے کروشیا کو فائنل میں عبرتناک شکست دے دی

Comments are closed.

Scroll To Top