تازہ ترین
اصل خوشی تب ملے گی جب والد رہا ہوکر گھر پہنچیں گے، مریم نواز

اصل خوشی تب ملے گی جب والد رہا ہوکر گھر پہنچیں گے، مریم نواز

لاہور: (14 جنوری 2019) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نوازنے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اللہ کاشکر ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ میں ایک لمحے کیلئے بھی اپنی ذات کے حوالے سے فکرمند نہیں تھی۔ اصل خوشی تب ملے گی جب انشاءاللہ والد رہا ہوکر گھر پہنچیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اللہ اور اس کی رحمت سے پوری امید ہے۔ آپ سب کی دعاؤں اور سپورٹ کا شکریہ۔

واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی سزا کالعدم قرار دینے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف نیب کی اپیل خارج کی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top