تازہ ترین
اشتعال انگیز تقریر: شہباز شریف اور فضل الرحمان کے خلاف درخواست پر سماعت

اشتعال انگیز تقریر: شہباز شریف اور فضل الرحمان کے خلاف درخواست پر سماعت

لاہور: (10 اگست 2018) سیشن کورٹ میں مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال رانجھا نے شہری تنزیلہ عمران کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے سلیم چوہدری ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے کہ مولانا فضل الرحمان نے 08 اگست کو الیکشن کمیشن اسلام آباد کے دفتر کے باہر اشتعال انگیز تقریر کی۔درخواست گزار نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنی تقریر کے ذریعے عوام کو پاک فوج کے خلاف بھڑکاتے ہوئے 14 اگست نہ منانے کا اعلان کرکے عوام کے جذبات مجروح کیے۔ مولانا فضل الرحمان کی تقریر بغاوت کے زمرے میں آتی ہے جبکہ شہباز شریف نے بھی مولانا فضل الرحمن کی تقلید کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کے خلاف ماڈل ٹاؤن تھانہ میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی۔ استدعا ہے کہ عدالت مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مولانافضل الرحمان سے بی این پی کے سربراہ سردار اخترمینگل کی ملاقات

پارلیمنٹ میں پہلے روز انتخابات سے متعلق تحقیقات کا مطالبہ کریں گے، شہباز شریف

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top