تازہ ترین
اس مرتبہ پنجاب اور دیگر صوبے بھی تبدیلی کا حصہ بنیں گے، عمران خان

اس مرتبہ پنجاب اور دیگر صوبے بھی تبدیلی کا حصہ بنیں گے، عمران خان

سرگودھا: (13 فروری 2018) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پختونخواہ میں تحریک انصاف کی کارکردگی کا پوری دنیا اعتراف کررہی ہے۔ اس مرتبہ پنجاب اور دیگر صوبے بھی تبدیلی کا حصہ بنیں گے۔

سرگودھا میں پی ٹی آئی کے ورکرز کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ قوم کے وسائل لوٹ کر شریفوں اور زرداریوں نے قوم کو غریب بنا دیا ہے۔ قومی مجرموں کو جیلوں میں ڈالیں گے اور لوٹا ہوا پیسہ قوم کو واپس دلوائیں گے۔انہوں نے کہا کہ چوری شدہ دولت بچانے کیلئے ملک میں انتشار کی کوششیں کی گئیں اور اداروں کو ان کے آئینی کردار سے روکنے کیلئے بے شمار حملے کیے گئے۔

عمران خان نے کہا کہ ظالم اور کرپٹ سیاستدانوں سے سیاست آزاد کرائے بغیر استحکام و ترقی ممکن نہیں۔ آئندہ انتخابات میں شریفوں اور ان کے کرپٹ حواریوں کو فرار کا موقع نہیں دیں گے۔عمران خان نے مزید کہا کہ 2018ء تبدیلی کا سال ہے اس لیے کارکن انتخابات کی تیاری کرلیں۔ ہر حلقے میں کرپٹ خاندان کے امیدواروں کا مقابلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب میں اس وقت تک کچھ نہیں ہوتا جب تک رائیونڈ سے حکم نہ ہو، عمران خان

عمران خان نے (ن) لیگ کو کرپشن لیگ قرار دے دیا

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top