تازہ ترین
اسکول میں توڑ پھوڑ کرنے پر حلیم عادل شیخ کیخلاف 2 مقدمات درج

اسکول میں توڑ پھوڑ کرنے پر حلیم عادل شیخ کیخلاف 2 مقدمات درج

کراچی (13 جنوری 2018) کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں اسکول چوکیدار کے خلاف الزامات اور گرفتاری کے واقعہ کے بعد تعلیمی ادارے میں توڑ پھوڑ کرنے اور لوگوں کو اشتعال دلانے پر پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کے خلاف 2 مقدمات درج کرلئے ہیں۔

ایس ایس پی رائو انوار کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ پر ایک مقدمہ اسکول انتظامیہ کی جانب سے درج کرایا گیا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ حلیم عادل نے اسکول میں توڑ پھوڑ کی اور لوگوں کو بھی چوکیدار کے خلاف اشتعال دلایا اسکول انتظامیہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما پر ابراہیم حیدری تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما پر دوسرا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج ہوا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہوں نے کارسرکار میں مداخلت کی ہے۔ جبکہ رہنما تحریک انصاف نے پولیس وین میں گھس کر اسکول چوکیدار پر تشدد کیا اور اسے زدوکوب بھی کیا۔ چوکیدار کی گرفتاری کے معاملے میں تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کے علاوہ متعدد افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے

ایران نے پرائمری اسکولوں میں انگریزی زبان پڑھانے پر پابندی عائد کردی

سندھ میں اسکول کالجوں کی سرما کی تعطیلات آج ختم، تعلیمی ادارے کھل گئے

Comments are closed.

Scroll To Top