تازہ ترین
اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم

اسلام آباد: (14 اگست 2018) اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہوگیا ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس کل دوبارہ ہوگا جس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں 10 بجے اجلاس ہوگا جس میں نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

اسپیکر کیلئے تحریک انصاف اور اس کی حلیف جماعتوں نے سابق اسپیکر کے پی کے اسمبلی اسد قیصر کو امیدوار نامزد کیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے سید خورشید شاہ کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔ڈپٹی اسپیکر کیلئے تحریک انصاف اور حلیف جماعتوں نے قاسم سوری، متحدہ اپوزیشن نے مولانا اسعد محمود کو امیدوار نامزد کیا ہے۔ نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب خفیہ ووٹنگ کے ذریعے ہوگا۔

جمعرات کو قومی اسمبلی قائد ایوان کا انتخاب کرے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان اور مشترکہ اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف امیدوار ہوں گے۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے تحریک انصاف کی جانب سے قاسم سوری، اپوزیشن کی جانب سے مولانا اسعد محمود نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے تحریک انصاف اور اس کی حلیف جماعتوں کی جانب سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے قاسم سوری اور اپوزیشن کی جانب سے کے پی کے سے تعلق رکھنے والے مولانا اسعد محمود نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

جی ڈی اے کا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان

قاسم سوری کے بطور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کاغذات نامزدگی جمع

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top