تازہ ترین
اسپین اور پرتگال کے جنگلات میں آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 39 ہوگئی

اسپین اور پرتگال کے جنگلات میں آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 39 ہوگئی

میڈرڈ (17 اکتوبر 2017) اسپین اور پرتگال کے جنگلات میں لگی آگ میں مرنے والوں کی تعداد 39 ہوگئی۔ متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

گزشتہ دنوں 500 مختلف مقامات پر لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا۔ امریکی ریاست کلیفورنیا کے بعد اسپین اور پرتگال کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی۔ پرتگالی حکام کے مطابق 4 ہزار سے زائد فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

بحر اٹلانٹک میں آئے طوفان اوفیلیا کے باعث ہوا کی رفتار میں اضافہ ہوا جس کے سبب آگ مزید پھیل گئی۔ آگ نے کئی علاقوں گھروں اور درختوں کو جلا کر خاکستر کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے

کیلیفورنیا: جنگلات میں لگی آگ سے 41 ہلاک، ریاست آفت زدہ قرار

کیلیفورنیا: جنگلات میں لگی آگ پر 6 دن بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا، 36 افراد ہلاک

 

Comments are closed.

Scroll To Top