تازہ ترین
اسپاٹ فکسنگ کیس میں شاہ زیب حسن کی سزا میں مزید تین سال کا اضافہ

اسپاٹ فکسنگ کیس میں شاہ زیب حسن کی سزا میں مزید تین سال کا اضافہ

لاہور:(10 اگست 2018)  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن میں اسپاٹ فکسنگ الزامات کے بعد معطل ہونے والے کرکٹرشاہ زیب حسن کی اپیل کے معاملے پر آزاد ایڈجیوڈیکٹر نے فیصلہ سنادیا، جس کے تحت ان پر پابندی کی سزا ایک سال سے بڑھا کر 4 سال کر دی گئی جبکہ 10 لاکھ روپے جرمانہ برقرار رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسپاٹ فکسنگ میں نام سامنے آنے کے بعد شاہ زیب حسن کو 17 مارچ 2017 کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے معطل کردیا گیا تھا۔Related imageشاہ زیب حسن کیس کی اینٹی کرپشن ٹریبونل میں سماعت گزشتہ سال 21 اپریل سے شروع ہوئی تھی، جس کا فیصلہ 31 جنوری کو محفوظ کیا گیا، جو رواں برس 28 جنوری کو سنایا گیا تھا۔

پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹربیونل نے اپنے فیصلے میں شاہ زیب حسن کو ایک سال پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

شاہ زیب حسن کو 3 شقوں کی خلاف ورزی پر چارج شیٹ کیا گیا تھا، اُن پر کھلاڑیوں کو اُکسانے اور بکیز سے رابطوں کو رپورٹ نہ کرنے کا الزام تھا۔Image result for shahzaib hasanتاہم شاہ زیب حسن نے 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ختم کرنے کی اپیل کی تھی۔

آزاد ایڈجیوڈیکٹر جسٹس ریٹائرڈ حامد حسن نے آج اپیل کیس کا فیصلہ سنایا اور شاہ زیب حسن پر عائد جرمانہ برقرار رکھتے ہوئے ان پر پابندی کی سزا میں بھی اضافہ کردیا، جس کے مطابق معطل کرکٹر پر پابندی کی سزا اب ایک سال سے بڑھ کر 4 سال ہوگئی ہے۔

یہ ھی پڑھیے

سرفرازاحمد آئندہ جشن آزادی ورلڈکپ کے ساتھ منانے کیلیے پُرعزم

چیئرمین پی سے بی اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کو تیار

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top