تازہ ترین
اسٹیٹ بینک نے زرعی قرضوں کی تقسیم کی تفصیل جاری کر دی

اسٹیٹ بینک نے زرعی قرضوں کی تقسیم کی تفصیل جاری کر دی

کراچی : (9 اگست 2018) اسٹیٹ بنک نے زرعی قرضوں کی تقسیم کی تفصیلات جاری کردیں ۔مالی سال 2017-18میں بنکوں نے کسانوں کو972ارب روپے کا قرضہ دیا۔


اسٹیٹ بنک نے زرعی قرضوں کی تقسیم کی تفصیلات جاری کردیں ۔سال 2017-18میں بنکوں نے کسانوں کو972ارب روپے کا قرضہ دیا۔ زرعی ترقیاتی بنک کی کارکردگی مایوس کن رہی قرضوں کی تقسیم کا ہدف حاصل نہ کرسکا۔ زرعی ترقیاتی بنک 125ارب روپے کے برعکس 83ارب روپے کا قرضہ دیا۔ بڑے بنکوں نے516ارب روپے کی بجائے524ارب کے زرعی قرضے جاری کئے۔ بطور گروپ نجی بنکوں نے 200ارب روپے کے برعکس 183ارب روپے ہی جاری کرسکا۔

پانچ اسلامی بنکوں نے 20ارب روپے کے ہدف کے برعکس 16ارب روپے ہی حاصل کئے۔ مائیکرو فنانس بنکوں نے 125ارب روپے جبکہ مائیکرو فنانس اداروں نے 29ارب روپے کا زرعی قرضہ دیا۔

یہ بھی پڑھیے

زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ دوسرے روز بھی جاری رہا

ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کی کمی، اسٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top