تازہ ترین
اسلام آباد: 10 برس کی بچی کی لاش برآمد، لواحقین کا احتجاج

اسلام آباد: 10 برس کی بچی کی لاش برآمد، لواحقین کا احتجاج

اسلام آباد: ( 8 مارچ 2018) تھانہ گولڑہ کےعلاقے سے دس برس کی بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق بچی کو قتل کیا گیا ہے تحقیقات کررہے ہیں ۔ بچی کے لواحقین نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔

شہر اقتدار میں معصوم بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیئے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے ۔ کیپیٹل پولیس کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ کےعلاقے سے دس سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ واقعہ ایف بارہ کی کچی آبادی میں پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق بچی کو قتل کیا گیا ہے ۔ معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں ۔ واقعے پر بچی کے لواحقین اور اہل علاقہ نے گولڑہ روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا ۔

احتجاج کے دوران اہل علاقہ کی پولیس سے ہاتھا پائی ہوئی ۔ عوام کے مشتعل ہونے پر پولیس اہلکار گاڑیاں بھگا کر نکل گئے ۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس اہلکار بچی کی لاش زبردستی ساتھ لے کر چلے گئے۔ بچی کی غمزدہ والدہ کا کہنا ہے کہ بچی کے جسم کے مختلف حصوں سے خون بہہ رہا تھا ۔ اسکو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے حقائق چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اوکاڑہ، صوابی:مختلف واقعات میں دوسگے بھائیوں سمیت 4افراد قتل

کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، ٹریفک پولیس کا سارجنٹ شہید

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top