تازہ ترین
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکیورٹی کے نام پر موبائل سروس معطل کرنے کا معاملہ

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکیورٹی کے نام پر موبائل سروس معطل کرنے کا معاملہ

اسلام آباد: (23 جنوری 2019) ہائی کورٹ میں سیکیوٹی کے نام پرموبائل سروس معطل کرنے کے خلاف درخواست پرسماعت ہوئی۔ عدالت نے معاملہ سپریم کورٹ میں ہونے کی وجہ سے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔

اسلام آبادہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی نےسیکیورٹی کے نام پرموبائل سروس معطل کرنے کے خلاف درخواست پرسماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کافیصلہ جب آئے گا اس کے بعد ان درخواستوں کو دیکھ لیں گے۔ اسی نوعیت کامعاملہ سپریم کورٹ میں زیرالتوا ہے۔

معاملہ سپریم کورٹ میں ہونے کی وجہ سے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ اسلام آبادہائی کورٹ کے سنگل رکنی بینچ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نےسروس معطل کرنا غیرقانونی قراردیاتھا۔

سنگل رکنی بنچ کافیصلہ اس وقت سپریم کورٹ کی جانب سے معطل ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top