تازہ ترین
حکومت میں ابتدائی 100 روز پارٹی کے نظریات کی عکاسی کرینگے، عمران خان

حکومت میں ابتدائی 100 روز پارٹی کے نظریات کی عکاسی کرینگے، عمران خان

اسلام آباد ( 20 مئی 2018)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہم پہلی بارزبردست تیاری کے ساتھ انتخابات میں شرکت کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں پارٹی کے قتدار میں پہلے سودن کے ویژن، نظریات مقاصد کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا ہمارے ابتدائی 100 روز پارٹی کے نظریات کی عکاسی کرینگے۔

Posted by Abbtakk on Sunday, May 20, 2018

عمران خان کاکہناتھاکہ اقتدار میں آکرسب سے پہلے نچلے طبقے کو اوپر اٹھائیں گے۔ کسی نے نہیں سوچا کے نوجوانوں کو روزگار کیسے دیں ،پچیس لاکھ بچے مدرسوں میں ہیں ان کا کسی نے نہیں سوچا ، ہمیں سوچنا پڑے گا کہ نچلے طبقے کو کیسے اوپر لائیں ،ہمیں دوبارہ وہ مقام حاصل کرنا ہے ،مسلمانوں نے پوری دنیا پر حکمرانی کی۔

ان کاکہناتھا کہ جو کام کرنے والےلوگ ہیں ہمارا کرپٹ سسٹم ان کو باہر نکال دیتا ہے،پاکستان میں تمام اداروں کو ٹھیک کرنے کے لئے ماہرین موجود ہیں۔

انھوں نے کہا کے پی میں گورنمنٹ اسپتالوں پر بزنس مافیہ قابض تھا ،کے پی میں گورنمنٹ اسپتالوں کو ٹھیک کرنے میں سب سے بڑا مسئلہ درپیش تھا،ہم نے کے پی میں پرانا نظام ختم کیا میرٹ سسٹم لے کر آئے۔

عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کی جانب سے انتخابات کےبعد کامیابی کی صورت میں پہلے 100روز کا لائحہ عمل اور پارٹی پروگرام کی کی زبردست تیاری پر رہنماؤں  کو مبارکباد دی۔

پی ٹی آئی سربراہ کاکہناتھا کہ پہلی بار ہم الیکشن میں اتنی تیاری سے جا رہے ہیں ،پچھلے الیکشن میں انٹرا پارٹی الیکشن میں مصروف تھے۔ 5سال میں ہم نے خیبر پختونخوا حکومت میں سیکھا ہے.

تحریک انصاف کے رہنما اسدعمرنے کہا اقتدار میں آکر ایک کروڑ نئی نوکریاں پیدا کریں گے، وزیراعظم اسکیم کے تحت بے گھر افراد کیلئے پچاس لاکھ گھر بنائیں گے، ٹیکس کا بوجھ کم کریں گے، بجلی اور گیس کی قیمتوں کو کم کردیں گے، ٹیکس کا جائز حصہ نہ دینے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے، مزدوروں کیلئے لیبر پالیسی شروع کریں گے، حکومتی گیسٹ ہاؤسز کو ہوٹلز میں بدل دینگے، پہلے سو دنوں میں چار نئے سیاحتی مقامات دریافت کرینگے۔ ایف بی آر میں اصلاحات لائیں گے۔

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top