تازہ ترین
اسلام آباد: پولینڈ کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر کا ایئرہیڈ کوارٹرز کا دورہ

اسلام آباد: پولینڈ کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر کا ایئرہیڈ کوارٹرز کا دورہ

اسلام آباد:(15 اکتوبر 2018) پولینڈ کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل جان سلوکا نے ایئرہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کی۔ میجر جنرل جان سلوکا نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو بھی سراہا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پولینڈ کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل جان سلو نے پاک فضائیہ کے ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ ان کی آمد کے موقع پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آرنر پیش کیا۔ میجر جنرل جان سلوکا نے پاک فضائیہ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

ترجمان پاک فضائیہ نے بتایا کہ پولینڈ کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر میجرجنرل جان سلوکا نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان سے بھی ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق رائے کیا گیا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ سربراہ پاک فضائیہ نے دونوں ممالک کے درمیان مثالی باہمی تعلقات کوسراہا۔ اس موقع پر میجر جنرل جان سلِوکا نے پاک فضائیہ کے افراد کی پیشہ ورانہ مہارت اور حالیہ برسوں میں خودانحصاری کے حصول کیلئے کاوشوں کو بھی سراہا۔

یہ بھی پڑھیے

اطالوی فضائیہ کے سربراہ کا پاک فضائیہ کے ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ

وزیرخارجہ سے پاک فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top