تازہ ترین
اسلام آباد: پولیس بھی ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گئی

اسلام آباد: پولیس بھی ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گئی

اسلام آباد:(14 اگست 2018) وفاقی دارالحکومت کی پولیس بھی ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گئی۔ تھانہ بنی گالہ کے علاقے جگیوٹ میں واقع پولیس چوکی کے اہلکاروں سے ڈاکو سرکاری پستول اور نقدی لے اڑے۔

عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے مامور پولیس اہلکار خود غیرمحفوظ ہیں۔ تھانہ بنی گالہ کے علاقے جگیوٹ میں واقع پولیس چوکی پر موجود اہلکاروں کو یر غمال بنایا اور انہیں گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔

ڈاکو گل معاذ نامی پولیس اہلکار کا سرکاری پستول اور 300 نقدی لے کر فرار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جگیوٹ میں اے ایس آئی ارشاد چوکی انچارج اور اس کے ساتھ دو اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

راولپنڈی: جشن آزادی پر ہوائی فائرنگ،نوجوان جاں بحق،ایک لڑکی سمیت8 نوجوان زخمی

قصور: ڈاکوؤں نے 10 سے زائد گھروں کا صفایا کردیا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top