تازہ ترین
اسلام آباد میں ریلوے میوزیم قائم، افتتاح آج ہوگا

اسلام آباد میں ریلوے میوزیم قائم، افتتاح آج ہوگا

اسلام آباد:(18 اپریل 2018) پاکستان ریلوے نے اپنے تاریخی ورثے کو محفوظ رکھنے کے لئے اسلام آباد میں ایک عظیم الشان اور خوبصورت پاکستان ریلوے میوزیم قائم کردیا جس کا افتتاح وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق آج کریں گے۔

اسلام آباد میں قائم ریلوے میوزیم پاکستان ریلوے کے ڈائریکٹوریٹ آف ریلوے ہیرٹیج کے تحت قائم کیا گیا ہے۔ پاکستان ریلوے میوزیم اسلام آباد کا افتتاح وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق آج کریںگے۔

میوزیم ریلوے کے تاریخی ورثے کی حفاظت اور بہتری کے لئےخواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر قائم کیا گیا ہے۔ میوزیم میں مختلف گیلریاں قائم کی گئی ہیں۔ پہلی گیلری میں سن 1881 کی نارتھ ویسٹرن ریلوے کے دور کی چیزوں کو ڈسپلے کیا گیا ہے۔

دوسری گیلری میں اس وقت ویٹنگ ہالز میں زیر استعمال وکٹورین فرنیچر جن میں کراکری ،پیانو،لانگ آرم چیئر ، سیلف سٹائل شیشہ، فکسچراور فٹنگ، سیلنگ فین سمیت مختلف تاریخی اشیاء شامل ہیں رکھاگیا ہے۔

اسلام آباد کے علاوہ لاہور، کراچی اور کوئٹہ میں بھی ریلوے میوزیم بنائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے

لاہور: آرمی میوزیم عوام کیلئے کھول دیا گیا

دنیا بھر میں آج’ورلڈ میوزم ڈے’منایا جارہا ہے

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top