تازہ ترین
اسلام آباد سے لاپتہ ایس پی طاہر خان کی سوشل میڈیا پر مبینہ  قتل کی اطلاع

اسلام آباد سے لاپتہ ایس پی طاہر خان کی سوشل میڈیا پر مبینہ  قتل کی اطلاع

اسلام آباد: (13 نومبر 2018) وفاقی داراحکومت سے لاپتہ ہونے والے ایس پی طاہر خان کی سوشل میڈیا پر مبینہ  قتل کی اطلاع ملی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایس پی طاہر خان کے مبینہ قتل کی تصاویر بھی سامنے آرہی ہیں۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر قتل سے متعلق سامنے آنے والی خبروں کے بعد ایس پی طاہر خان کے گھر والوں سے رابطہ کیا ہے۔ ایس پی رورل پشاور طاہر خان داوڑ  کی تشدد زدہ لاش ملی ہے جسے مبینہ طور پر افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں قتل کر دیا ہے۔

لاش کے ساتھ پشتو میں لکھا گیا کاغذ بھی ہے جس میں طالبان نے ان کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی ہے کہ مقتول طاہر داوڑ فوج کا ساتھ دے کر مجاہدین کو قتل اور گرفتار کرتے تھے۔پاک افغان سرحد طورخم پر افغان سیکیورٹی حکام نے پاکستانی پولیس آفیسر کی لاش ایف سی کے حوالے کردی ہے۔

واضح رہے کہ طاہر داوڑ کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے تاہم پولیس کی جانب سے ایس ایس پی کے قتل کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

ایس پی طاہر خان کے اغوا کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج

اسلام آباد سے لاپتہ ہونیوالے ایس پی طاہر خان کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا

 

Comments are closed.

Scroll To Top