تازہ ترین
وفاقی دارالحکومت سمیت کئی شہروں میں موبائل سروس بند کرنے کا اعلان

وفاقی دارالحکومت سمیت کئی شہروں میں موبائل سروس بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد ( 02نومبر، 2018)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے بتایا ہے کہ دار الحکومت سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آج موبائل سروس صبح اٹھ بجے سے مغرب تک بند رہے گی.

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین موبائل فون سروس کی بندش کی اطلاع سوشل میڈیا مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر دی ہے۔ انھوں نے بتایا ہے کہ جڑواں شہروں اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور اور گوجرانوالہ میں آج موبائل سروس صبح 8 بجے سے مغرب تک بند رہے گی۔

اس سےقبل گذشتہ شام اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےوفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ہم نقصان نہیں چاہتے لیکن کوئی اس دھوکے میں نہ رہے کہ ریاست کمزور ہے۔ چاہتے ہیں تشدد کی ضرورت نہ پڑے، مظاہرین کو ایک راستہ دینا چاہتے ہیں۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں:

انھوں نے  کہا کہ قومی بحران پر ہم سب اکٹھے ہیں۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کررہے ہیں۔ بلاول بھٹو اور شہبازشریف سے ملاقات ہوئی اور اب تک کی حکمت عملی سے اپوزیشن جماعتوں کو آگاہ کیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پارلیمنٹ کی رائے کو اہمیت دی جائے گی۔ اس صورتحال میں اپوزیشن اور حکومت سمیت پورا پاکستان ایک ہے۔ پورا پاکستان اس معاملے میں اکٹھا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں سے بحران سے نکلنے کیلئے مشاورت کررہے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ یہ ایک پارٹی کا نہیں پورے پاکستان کا مسئلہ ہے۔ پارلیمانی جماعتوں کی رائے کو اہمیت دی جائے گی۔ تمام پارلیمانی جماعتوں سے فوکل پرسنزمقرر کرنے پر بات ہوئی۔ جس پرپارلیمانی فوکل پرسنز مقرر کردیئے گئے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ احتجاجی مظاہرین کے خلاف جو بھی فیصلہ کیا جائے گا اس میں اپوزیشن سمیت تمام جماعتوں کی رائے شامل ہوگی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے تمام صورتحال کو سامنے رکھ کر گذشتہ روز تقریر کی۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم عمران خان نے امن و امان کی صورتحال پر کمیٹی تشکیل دے دی

لٹیروں سے حساب نہ لے سکے تو ہمیں حکومت میں بیٹھنے کا کوئی حق نہیں، فواد چوہدری

 

Comments are closed.

Scroll To Top