تازہ ترین
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

ویب ڈیسک:(09 مئی 2018) اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چھ عشاریہ چار ریکارڈ کی گئی۔

اسلام آباد سمیت پنجاب میں راولپنڈی، جلال پور بھٹیاں، پنڈی بھٹیاں، فیصل آباد، حافظ آباد، جھنگ، چنیوٹ، چکوال، فیصل آباد، لاہور، شیخوپورہ، نارووال اور مرید کے سمیت صوبے بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

خیبرپختونخوا میں پشاور، چترال، مہمند ایجسنی، لوئر دیر، وزیرستان، باجوڑ ایجنسی، ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان، چارسدہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، ہنگو اور صوبے کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اس کے علاوہ آزاد کشمیر میں بھی وادی نیلم، باغ مری اور کوٹلی سمیت مختلف علاقوں میں شدید زلزلہ محسوس کیا گیا ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سہ پہر کے اوقات میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی ہے جس کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے کی زمین گہرائی ستاون کلو میٹر تھی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ زلزلے کے جھٹکے تقریبا سات سے آٹھ سیکنڈ تک محسوس کیے گئے۔زلزلے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

واضح رہے کہ آج صبح بھی اسلام آباد سمیت خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے ، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت پانش عشاریہ پانش ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ زلزلے کی گہرائی زیر زمین بارہ کلو میٹر تھی۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں زلزلے کے جھٹکے

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top