تازہ ترین
اسلام آباد: ریٹائرڈ بریگیڈیئر راجہ رضوان علی مبینہ طور پر اغوا ہوگئے

اسلام آباد: ریٹائرڈ بریگیڈیئر راجہ رضوان علی مبینہ طور پر اغوا ہوگئے

اسلام آباد:(12 اکتوبر 2018) تھانہ رمنا کے علاقے سیکٹر جی 10 سے ریٹائرڈ بریگیڈیئر راجہ رضوان علی مبینہ طورپر اغوا ہوگئے۔ تھانہ رمنا پولیس نے بیٹے علی رضوان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

اسلام آباد میں تھانہ رمنا کے علاقے سیکٹر جی 10 سے ریٹائرڈ بریگیڈیئر راجہ رضوان علی اغوا ہوگئے۔ تھانہ رمنا کی پولیس نے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ انکے والد راجہ رضوان علی ڈرائیور کے ساتھ اسلام آباد آئے، راجہ رضوان علی ڈرائیور کو چائے پینے کا کہہ کرگئے لیکن واپس نہ آئے۔ ڈرائیور نے والد کی گمشدگی کی اطلاع بذریعہ فون دی۔ اپنی مدد آپ کے تحت بھی والد کو سیکٹر جی 10 میں ڈھونڈنے کی کوشش کی۔

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ والد کا فون بھی مسلسل بند جارہا ہے۔ والد راجہ رضوان علی کو نامعلوم افراد نے اغوا کیا ہے، بازیاب کرایا جائے۔

یہ بھی پڑھیے

فیصل آباد میں ایف آئی اے کی کارروائی، باپ بیٹا گرفتار

سماجی کارکن گلالئی اسماعیل اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top