تازہ ترین
اسلام آباد: ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان کا شدید احتجاج

اسلام آباد: ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان کا شدید احتجاج

اسلام آباد:(15 دسمبر 2018) پاک ایران سرحدی علاقے میں ایف سی کے جوانوں کی شہادت کے واقعے پر ایران کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ کے دوران انہیں احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا۔ ایران سے مطالبہ کیا گیا کہ ایف سی کے جوانوں پر حملہ کرنے والے دہشتگرد ایرانی سرزمین سے آئے تھے ۔ ایران واقعہ میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف فوری کارروائی کرے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

خیال رہے کہ جمعے اور ہفتہ کی درمیانی شب 30 دہشتگردوں نے ایف سی کے جوانوں پر حملہ کیا تھا۔ جس وقت حملہ کیا گیا اس وقت ایف سی کے جوان پاک ایران بارڈر پر پیٹرولنگ کر رہے تھے۔

دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے 6 جوان شہید ہوئے تھے جبکہ جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد مارے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، وزراء کی کارکردگی کا جائزہ

کراچی سمیت سندھ بھر 6 روز سے بند سی این جی اسٹیشنز کھل گئے

Comments are closed.

Scroll To Top