تازہ ترین
اسلام آباد: گولڑہ میں زیادتی کےبعدقتل کی گئی 12 سالہ بچی کی نماز جنازہ ادا

اسلام آباد: گولڑہ میں زیادتی کےبعدقتل کی گئی 12 سالہ بچی کی نماز جنازہ ادا

اسلام آباد: (8 مارچ 2018) اسلام آباد کے علاقے گولڑہ میں زیادتی کے بعد قتل کی گئی بارہ سالہ بچی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔پولیس کے مطابق بچی کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار کرلیےگئے۔

اسلام آباد کے علاقے گولڑہ میں گزشتہ روز قتل کی جانے والی بارہ سالہ معصوم بچی ثمرین کی نماز جنازہ گولڑہ کے علاقے میر جعفر میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ کے بعد میت آبائی علاقے چنیوٹ روانہ کی گئی۔ نماز جنازہ میں کسی سیاسی شخصیت نے شرکت نہیں کی۔ صرف اے سی پوٹھوہار شریک ہوئے جنہوں نے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانےاور ورثاء کو مکمل تعاون کی یقین دھانی کروائی۔

تھانہ گولڑہ کے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم حیدر اور شریک ملزم عثمان کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے گزشتہ روز بارہ سالہ ثمرین کو قتل کر دیا تھا. ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

دوسری طرف پمز اسپتال نے مبینہ زیادتی کے بعد قتل کی جانی والی بچی کا پوسٹ مارٹم کیا ۔ ڈاکٹرز کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لیئے ڈی این اے، خون اور دوسرے اہم سمپلز محفوظ بنا لیئے گئے ہیں ۔ کیس مظبوط ہے تاہم حقائق کا پتہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد چلے گا۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد: 10 برس کی بچی کی لاش برآمد، لواحقین کا احتجاج

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top