تازہ ترین
اسلام آباد: وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اے ڈی بی کی ملاقات

اسلام آباد: وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اے ڈی بی کی ملاقات

اسلام آباد: (18 اکتوبر 2017) ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کی بنیاد پر نجی شعبے کیلئے وسائل ستر کروڑ ڈالر سے بڑھا کر ایک ارب ستر کروڑ ڈالر کر دیے ہیں۔

ایشیائی ترقیاتی بنک کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر سمیع سعید نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں اے ڈی بی کے مختلف منصوبے اور پروگرام زیربحث آئے۔ سمیع سعید نے وزیرخزانہ کو بتایا کہ چار سال کے دوران کی گئی معاشی اصلاحات اور کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی وجہ سے اے ڈی بی نے پاکستان کے نجی شعبے کیلئے وسائل کی حد ستر کروڑ ڈالر سے بڑھا کر ایک ارب ستر کروڑ ڈالر کردی ہے۔ جس سے پاکستان کے نجی شعبے کیلئے اضافی وسائل دستیاب ہوں گے۔

وزیرخزانہ نے اے ڈی بی کے جانب سے پاکستان میں ترقیاتی پروگرام میں تعاون جاری رکھنے پر تعریف کی۔ وزیرخزانہ نے چین میں اے ڈی بی کے صدر کے ساتھ ہونے والی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے سمیع سعید سے کہا کہ وہ اس ملاقات کے دوران طے پانے والے معاملات کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں۔

یہ بھی پڑھیے

اے ڈی بی نے پاکستان کیلئے81 کروڑ ڈالر کا قرضہ منظورکرلیا

پاکستان کا اقتصادی ترقی کے اہداف حاصل کرنا مشکل ہے، اے ڈی بی

 

Comments are closed.

Scroll To Top