تازہ ترین
زرمبادلہ کے ذخائر میں 20کروڑڈالرزکااضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر میں 20کروڑڈالرزکااضافہ

کراچی : ( 21 جون 2018) گزشتہ ہفتے کے دوران بعض سرکاری ذریعےسےملنےوالی ادائیگیوں کےباعث زرمبادلہ کےذخائرمیں بیس کروڑ ڈالرکااضافہ ہوگیا۔

اسٹیٹ بنک کے مطابق سرکاری ذریعے سے ہونے والی غیرملکی ادائیگیوں کی وجہ سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائرمیں انیس کروڑاسی لاکھ ڈالر اضافہ ہوا۔جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائردس ارب چھبیس کروڑ تینتالیس لاکھ ڈالرتک پہنچ گئے۔اسٹیٹ بینک کےمطابق کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کےذخائرمیں مزیدچودہ کروڑڈالرکااضافہ ہوا۔جس کے بعدیہ چھ ارب تریپن کروڑسینتیس لاکھ ڈالرتک پہنچ گئے۔مجموعی زرمبادلہ کےذخائرسولہ ارب اناسی کروڑاسی لاکھ ڈالرتک پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیے

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

انٹر بینک میں ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Comments are closed.

Scroll To Top