تازہ ترین
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ایپرن سائیڈ پر سانپ نکل آیا

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ایپرن سائیڈ پر سانپ نکل آیا

اسلام آباد:(16 اکتوبر 2018) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ایپرن سائیڈ پر سانپ نکل آیا، اچانک زہریلا سانپ نکل آنے سے ڈیوٹی عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔

اس سے قبل بھی اسلام آباد ایئرپورٹ پر سانپ نکلنے کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ عملے کی بار بار شکایت کے باوجود انتظامیہ نے تاحال ایکشن نہیں لیا۔سول ایوی ایشن کی جانب سے بروقت ایکشن نہ لینے کی صورت میں مزید سانپ نکلنے کا خدشہ ہے۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کے پاس علاج کے لیے ادویات بھی دستیاب نہیں ہیں۔ مرکزی رن وے اور اطراف میں ڈیوٹی پر مامور عملہ بھی خوف کا شکار ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایئرپورٹ کی حدود میں کتوں کی آمد پر ایئرپورٹ مینیجر کو معطل کیا جا چکاہے۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی،2 افغان شہری گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے پی آئی اے کو ڈیفالٹر سیگمنٹ میں ڈال دیا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top