تازہ ترین
اسلامی ترقیاتی بینک پاکستان کو 4 ارب ڈالر دینے کو تیار

اسلامی ترقیاتی بینک پاکستان کو 4 ارب ڈالر دینے کو تیار

اسلام آباد:(10 اگست 2018) پاکستان سعودی عرب کے ایک بینک سے بڑا قرضہ لینے کی تیاری کررہا ہے۔ اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے چار ارب ڈالر لینے کا منصوبہ ہے، قرض پاکستان کے گرتے زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا دینے کیلئے لیا جائے گا۔

سعودی عرب پاکستان کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے کوشاں ہے۔ سعودی تعاون سے چلنے والا اسلامی ترقیاتی بینک پاکستان کو چار ارب ڈالر کا قرضہ دے گا، بینک نئی حکومت کا انتظار کر رہا ہے۔ بین الاقوامی جریدے کے مطابق آئی ڈی بی اور پاکستان کی جانب سے تمام کاغذی کارروائی مکمل ہے تاہم عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد باضابطہ پیشکش کی جائے گی۔پاکستان کو مالی مسائل کو حل کرنے کیلئے مجموعی طور پر پچیس ارب ڈالر درکار ہوں گے، آئی ڈی بی کا قرضہ یہ ضرورت پوری نہیں کرسکتا تاہم یہ رقم اہم ثابت ہوگی۔بین الاقوامی جریدے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات بہتر ہو رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ستمبر میں آ ئی ایم ایف سے 12 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج پربھی مذاکرات متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ڈالر کی قیمت خرید اور قیمت فروخت میں فرق بڑھ گیا

پاکستان اسلامی ترقیاتی بینک سے 4 ارب ڈالر قرض لے گا، برطانوی اخبار کا دعویٰ

Comments are closed.

Scroll To Top