قاہرہ(17ستمبر ، 2018)عرب لیگ نے عالمی بر ادری پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل پر مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں کے مکانوں کو غیرقانونی طور پر مسمار کرنے کا سلسلہ بند کرنے کےلئے دباؤ ڈالے۔
ایک بیان میں عرب لیگ نے کہا کہ اسرائیل پر مشرقی بیت المقدس کو علیحدہ کرنے کےلئے منظم آباد کاری کی سرگرمیوں سے روکنے کےلئے بھی دباو ڈالا جائے۔اسرائیل نے 12 ستمبر کے بعد سے الخان الاحمر مسلمان آبادی کی ناکہ بندی سخت کردی ہے۔
علاقے میں ایک سکول ، ایک مسجد اور ایک طبی مرکزسمیت 200سے زائد مکانات اور کمیونٹی ڈھانچہ مسمار کیاگیا جن میں تقریباً 1400 فلسطینی رہائش پذیر تھے۔
یہ بھی پڑھیے