تازہ ترین
اسرائیلی پولیس کی بن یامین نیتن یاہو پر فرد جرم عائد کرنے کی سفارش

اسرائیلی پولیس کی بن یامین نیتن یاہو پر فرد جرم عائد کرنے کی سفارش

مقبوضہ بیت المقدس: (13 فروری 2018) اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات مکمل کرلی گئی۔ پولیس نے بن یامین نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ پر فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر رشوت لینے اور ایک اخبار کو ان کی حمایت میں خبریں دینے سے متعلق سمجھوتہ کرنے کے الزامات ہیں۔ صیہونی پولیس نے آٹھ ماہ کی تحقیقات کے بعد اس نتیجے پر پہنچی کے نیتن یاہو پر فردم جرم عائد کی جائے۔ پولیس نے اسرائیلی اٹارنی جنرل کو تمام ثبوت پیش کردیئے ہیں۔ اب نیتن یاہو اور ان کی بیوی سارہ پر فرد جرم عائد کرنے کا حتمی فیصلہ اٹارنی جنرل کریں گے۔

ماضی میں بھی اٹارنی جنرل نے یاہو کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی مخالفت کی تھی لیکن اب وہ پولیس کی سفارش پر عدالت سے اسرائیلی وزیراعظم پر فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کریں گے۔ یاہو کا کہناہے کہ وہ بے قصور ہیں۔ ان پر رشوت لینے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

شام میں ایران کی تنصیبات پر حملہ واضح پیغام ہے، اسرائیل

ایران کو کسی عرب ملک میں فوجی اڈے قائم نہیں کرنے دینگے، اسرائیلی وزیراعظم

 

 

Comments are closed.

Scroll To Top