تازہ ترین
اسرائیلی فوج نے مزید 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا

اسرائیلی فوج نے مزید 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا

مقبوضہ بیت القدس:(14 ستمبر 2018) اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد پر احتجاج کرنے والے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 نوجوان شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق 30 مارچ سے شروع ہونے والی حق واپسی تحریک اور امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے خلاف محصورینِ غزہ نے ہفتہ وار احتجاج کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں جمع ہوکر قابض فوج کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر وحشیانہ کارروائیاں کرتے ہوئے براہ راست گولیاں ماریں اور آنسو گیس کے لاتعداد شیل فائر کیے جس کے نتیجے میں 12 سالہ فلسطینی سمیت 3 نوجوان شہید ہوگئے۔

غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک نوجوان شمالی اور دوسرا جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں شہید ہوا جبکہ 80 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں 6 کی حالت تشویش ناک ہے۔

نہتے مظاہرین نے آنسو گیس کی شدت کو کم کرنے کیلئے ٹائرجلائے اور قابض فوج پر پتھراؤ کیا، مظاہروں میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے

جاپانی وزیر اعظم کی جانب سے ملکی آئین تبدیل کرنے کا عندیہ

معاشی دباؤ نے چین کو امریکا سے تجارت کیلئے مجبور کر دیا، ڈونلڈ ٹرمپ

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top