تازہ ترین
اسرائیلی طیاروں کی غزہ پر بمباری، 10 افراد شہید

اسرائیلی طیاروں کی غزہ پر بمباری، 10 افراد شہید

غزہ:(16 جولائی 2018) اسرائیل نے غزہ میں 2014 کے بعد سے سب سے بڑے حملے کا دعویٰ کیا ہے جس کے نتیجے میں 10 افراد شہید ہوگئے۔ حماس نے اسرائیل سے سیز فائر کا اعلان کردیا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے کہ حماس کے ٹھکانوں پر 2014 کے بعد سے سب سے بڑا حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 10 افراد شہید ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے الزام لگایا ہے کہ بمباری حماس کی جانب سے بار بار اسرائیل پر راکٹ حملوں کے جواب میں کی گئی ہے جس میں 3 اسرائیلی زخمی ہوگئے تھے۔فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں 10 افراد شہید جبکہ 12 زخمی ہوئے ہیں، دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے تاہم اسرائیل کی جانب سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری کے آغاز سے مصر کی سرپرستی میں قابض فوج کی جارحیت کو روکنے کیلئے بات چیت کا راستہ اختیار کیا گیا ہے تاکہ اسرائیلی جارحیت میں اضافہ نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی وزیراعظم کے جلسے میں حادثہ، 22 افراد زخمی

روس، چین،یورپی یونین امریکا کے دشمن ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

Comments are closed.

Scroll To Top