تازہ ترین
اسرائیلی جارحیت:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا بند کمرہ اجلاس بے نتیجہ ختم

اسرائیلی جارحیت:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا بند کمرہ اجلاس بے نتیجہ ختم

نیویارک: (14نومبر، 2018) فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کی غزہ میں تازہ اسرائیلی جارحیت پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا بند کمرا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

غزہ میں قابض اسرائیلی فوج نے ظلم وبربریت کی انتہا کررکھی ہے، آئے دن نہتے فلسطینیوں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیتے ہیں، اسی بابت اقوام متحدہ کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔یہ اجلاس بولیویا اورکویت کی درخواست پر طلب کیا گیا تھا، جس میں کویت نے عرب ممالک کی نمائندگی کی۔سلامتی کونسل کے اراکین کو غزہ میں اسرائیلی حملوں کے بعد کشیدہ صورت حال پربریفنگ دی گئی۔

گزشتہ دو روز میں اسرائیلی حملوں چودہ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔

پچاس منٹ جاری رہنے والے اجلاس کےبعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے فلسطین کے سفیر ریاض منصورنے کہا اجلاس مفلوج رہا اورغزہ میں کشیدگی اور جارحیت رکوانے کی اپنی ذمے داری اٹھانے میں ناکام رہا۔فلسطینی سفیر نے امریکا کے حوالے سے کہا اجلاس میں صرف ایک ملک امریکاکی وجہ سے اجلاس میں غزہ کی صورتحال پر بحث نہ ہوسکی۔

خیال رہے کہ غزہ میں گذشتہ ہفتے ہونے والے مظاہرے میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے فلسطینی نوجوان محمد ابو عبادہ کو فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ اسرائیلی فورسز نے آپریشن کے دوران 24 سالہ فلسطینی شہید ہوگیا تھا، جس پر اہلخانہ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ظالم فوجیوں کی جانب سے ستمبر میں مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ میں واقع ایک کثیر المنزلہ عمارت پر فضائی بمباری کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 18 فلسطینوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے:

یوگنڈا: ناراض طالب علم نے اسکول کو ہی آگ لگادی، 11 بچے جاں بحق

سری لنکا کی سپریم کورٹ نے صدر سری سینا کی اسمبلی بحال کردی

Comments are closed.

Scroll To Top