تازہ ترین
اسد قیصر کی اسپیکر نامزدگی کے بعد خواہشمند رہنماؤں نے دوسرے عہدوں پر نظریں جمالیں

اسد قیصر کی اسپیکر نامزدگی کے بعد خواہشمند رہنماؤں نے دوسرے عہدوں پر نظریں جمالیں

اسلام آباد: (11 اگست 2018) پی ٹی آئی کی جانب سے اسد قیصر کو قومی اسمبلی کا اسپیکر بنانے کے بعد خواہشمند رہنماؤں نے دوسرے عہدوں پر نظریں جمالیں ہیں۔

ذرائع کا دعوی ہے کہ شاہ محمود قریشی، عارف علوی اور شفقت محمود اسپیکر کیلئے مضبوط امیدوار تھے تاہم شاہ محمود قریشی نے اسپیکر شپ لینے سے معذرت کرلی تھی، ذرائع کے مطابق عارف علوی، شفقت محمود اور شاہ محمود قریشی وفاقی کابینہ میں عہدے کے منتظر ہیں۔

تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی وفاقی وزارت داخلہ یا ضمنی الیکشن لڑکر وزیر اعلی پنجاب کے خواہشمند ہیں، یاسمین راشد کو اگر وزیر اعلی پنجاب بنایا گیا تو چند ماہ بعد تبدیل بھی کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پی ٹی آئی کی جانب سے اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی نامزد

اسپیکر کاانتخاب:خورشید شاہ کا سردار اختر مینگل سے رابطہ

Comments are closed.

Scroll To Top